اڈپی3/جنوری (ایس او نیوز)مبینہ طور پر شراب کے نشے میں مست ہوکر کار چلانے والے طالب علموں کی وجہ سے ایک بزرگ اسکوٹر سوار کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کے جی روڈ پر پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام اَپو چلا بنگیرا(۷۵سال) بتایا جاتا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی میں سوار طالب علموں نے خوب شراب پی رکھی تھی اور بڑی بے پروائی سے کار چلارہے تھے جس کی وجہ سے تیز رفتاری کے ساتھ ان کی کار اپو بنگیرا کی اسکوٹر سے ٹکرا گئی۔ تصادم ہوتے ہی بنگیرا اچھل کر بہت دور جا گرا اور موقع پر ہی اس نے دم توڑ دیا۔جب وہاں پر موجود لوگوں نے جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ منی پال کالج کے یہ طالب علم نشے میں چور ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی کار کے اندر بھی شراب کی بوتلیں رکھی ہوئی تھیں۔کہتے ہیں کہ شراب کے نشے کی وجہ سے یہ طالب علم وہاں موجود لوگوں سے الجھنے لگے تو ان طالب علموں اور مقامی لوگوں میں کافی تو تو میں میں ہوگئی۔حادثے میں اسکوٹر اور کار دونوں بری طرح تباہ ہوگئے۔